پولیس آفیسر جہلم کا تھانہ چوٹالہ، تھانہ جلالپور شریف، تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للہ کا وزٹ
پنڈدادنخان : رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا تھانہ چوٹالہ، تھانہ جلالپور شریف، تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للہ کا وزٹ اس موقع پر متعلقہ SHO,s تھانہ جات اور تفتیشی افسران موجود تھے۔
پنڈدادنخان (رپورٹ عمران حیدر ببلی) ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک، دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، تھانہ میں نصب شدہ CCTV کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے وزٹ کے دوران تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اور تھانہ للہ میں تعینات فرنٹ ڈیسک آپریٹر کو اچھی کارکردگی دکھانے پر سرٹیفیکیٹ جبکہ تھانہ جلالپور شریف فرنٹ ڈیسک آپریٹر کو غفلت لاپرواہی کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے وزٹ کے دوران تھانہ جات کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دیا.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خدمت خلق سے پیش آئیں۔



