اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق امروزشاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل،محمد اکرم DSPصدر سرکل، سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل، سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل،جملہ SHOsضلع ہذا،انچارج چوکیات، انچارج CIAسٹاف اورانچارج برانچز نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ میں سال2020ء اور جنوری 2021کے کرائم کا جائزہ لیااورافسران کی انفرادی کارکردگی کو تفصیلی چیک کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،رابری،بچوں سے زیادتی،ریپ،اغواء جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے متعلق سرکل افسران و ایس ایچ اوز تھانہ جات کو اسپیشل ٹاسک دیے اور ہفتہ واری پرگراس رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔بیرون ملک مقیم ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی بابت POکلرک کو خصوصی ہدایات جاری۔ انچارج CIAسٹاف کورابری کے کیسز میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹارگٹ دیا گیا اور 3دن میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا عندیہ جاری۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ کو موٹر وہیکلز اور مال مویشی چوری کے کیسز میں اہم کامیابیوں پر شاباش اور ایس ایچ او تھانہ لِلہ کو رابری و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وارننگ جاری۔گرفتار ملزمان کے شناختی کارڈ نمبرز کا POLCOMپر اندراج کے متعلق سخت احکامات جاری ہوئے۔ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری ہونے کی صورت میں بروقت تفتیش مکمل کی جائے۔ غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، بیٹ افسران اپنے علاقہ کا سروے عمل میں لائیں اور ان کے اندراج کو مقامی تھانہ میں یقینی بنایا جائے۔سابقہ ریکارڈ یافتہ گان،اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔دوران میٹنگ ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کوڈرگ ڈیلرز،قمار بازوں،لینڈ مافیا، پیشہ ور بھکاریوں،سود خوروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اسپیشل مہم کے تحت موثر کاروائیوں کے خصوصی ٹاسک دیے گے۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You