ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کےلئے انعامات کی تقریب کا انعقاد،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ میں شامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے،
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد کو برطانوی نژاد پاکستانی خاتون اور اسکے اہلخانہ کے ساتھ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر خصوصی طور پر انعام سے نوازا،
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے ڈکیتی کے مقدمہ کے مدعیان کو مال بازیافتہ اور ڈاکومنٹس بھی واپس کیے،
جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



