ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈومیسائل اور پی آر سی کا اجراء کمپیوٹرائزڈ

*ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈومیسائل اور پی آر سی کا اجراء کمپیوٹرائزڈ*
*ون ونڈو آپریشن کے تحت دونوں دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں*
*سابق ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی نگرانی میں منصوبہ آپٹک آئی ٹی سیلوشن نامی کمپنی نے مکمل کیا*
*ڈی سی سینٹرل آفس سے ڈومیسائل ایجنٹ مافیا کا یکسر خاتمہ*
*کراچی سینٹرل میں تعینات ھونے والے ڈپٹی کمشنر فواد غفار کے بڑے اقدامات*
*منصوبے میں مزید بہتری اور مزید اقدامات کئے گئے ہیں*
*نظام کو جدید ترین خطوط پر متین کرکے دور حاضر کے تقاضے کے مطابق ڈھالا*
*بائیومیٹرک اور دستاویزات کی اسکینگ کیساتھ مروج کرکے شفافیت کو یقینی بنایا گیا*
*جدید طرز کا نظام کراچی میں پہلی بار ڈی سی آفس ضلع وسطی میں رائج کیا گیا ھے*
*ڈومیسائل اور پی آر سی سات یوم کے اندر ہی فراہم کیا جارھا ھے*
*جدید طرز کا نظام کراچی میں پہلی بار ڈی سی آفس ضلع وسطی میں رائج کیا گیا*
*جدید نظام سے چور دروازے اور غلط راہداریاں اور ایجنٹوں کا مکمل خاتمہ کردیا*
*کمپیٹرائز اور بہتر سسٹم میں رجسٹرار کا شعبہ بھی شامل ھے*
*سائلین کیلئے بہتر نشتیں اور پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا ہے*
*کراچی والے ڈی سی آفس وسطی کراچی کی خود تعریف کرنے پر مجبور ھوجائیں۔*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈومیسائل اور پی آر سی کا اجراء کمپیوٹرائزڈ ھے، ون ونڈو آپریشن کے تحت اہل وسطی کراچی ایک ہی روز میں دونوں دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں۔ سابق ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی نگرانی میں منصوبہ آپٹک آئی ٹی سیلوشن نامی کمپنی نے مکمل کیا تھا جو تاحال کامیابی سے جاری ہے جس کے نتیجے میں ڈی سی سینٹرل آفس سے ڈومیسائل ایجنٹ مافیا کا یکسر خاتمہ ہوگیا ہے۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر فواد غفار نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے میں مزید بہتری اور سہولیات کو فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کو مزید آگاہ کیا کہ انھوں نے جدید نظام سے دیگر شعبہ جات کو بھی استوار کیا ھے خاص طور پر رجسٹرار آفس کو کمپیوٹرائز کرکے شفافیت کو یقینی بنایا ھے اب تمام جائیداد کے دستاویزات ڈیٹا سے مروج کردیئے گئے ہیں جس سے جعل سازی اور کالا دھند کا کاروبار بند ہوگیا ھے۔ آج ہمارے آفس میں آنے والے سائل مطمعین اور بہتر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ھم نے سائلین کیلئے بہتر سے بہتر نظام قائم کر رکھا ھے۔ اس موقع پر سینئر جرنلسٹ کراچی جاوید صدیقی نے امید ظاہر کی کہ کمشنر کراچی کو ضلع وسطی کی طرح ہر ضلعی ڈپٹی کمشنرز آفس کو ک۔پیوٹرائز جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ھے۔




