
ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، منشیات برآمد
سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم محمد جنید کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے چرس برآمد کر لی گئی،
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج،
منشیات فروشی زہر قاتل ہے، نسلیں برباد کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات کا جڑ سے خاتمہ ہی جرائم کے انسداد کا باعث ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



