اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینیر سعید احمد کو ان کی بےمثال خدمات کے اعتراف

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینیر سعید احمد کو ان کی بےمثال خدمات کے اعتراف میں یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے مرکزی صدر بابر سلہری کی طرف سے تعریفی سرٹفکیٹ جاری

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینیر سعید احمد کو مثالی کادگردگی کا مظاہرہ کرنے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے مرکزی صدر بابر سلہری کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔یہ سرٹیفکیٹ تنظیم کے ضلعی چیرمین عبدالغفور چوہان اور وائس چیرمین چوہدری فیصل امین نے دیا۔انجینیئر سعید احمد نے جہلم ہوٹل حادثہ میں بھی لازوال خدمات سر انجام دیں۔ملبے سے ملنے والی خطیر رقم وارثوں کے حوالے کی۔میڈیا سے گفتگو میں ضلعی چیرمین عبدالغفور چوہان نے کہا کہ قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر ہم سعید احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یقینا ایسے حالات میں ریسکیو 1122 ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انجینیئر سعید احمد اور ان کی پوری ٹیم ہمارے وہ ہیروز ہیں جو مشکل ترین حالات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مصروف عمل ہوتے ہیں۔ہمیں بطور مہذب شہری ان کا ساتھ دینا چاہیے تا کہ ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔انجینیئر سعید احمد نے یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کا شکریہ ادا کیا اور کنٹرول روم کا وزٹ بھی کروایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You