انٹرنیشنلاہم خبریں

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل۔

دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔

پیرس(نمائندہ محمد عدنان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل ہیں۔ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 88 سال کے پوپ فرانسس اپنے ہوش وحواس میں ہیں، ان کو اضافی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You