ڈاکٹر شایان کا غیر پیشہ ورانہ رویہ، بے نظیر ہسپتال میں آرتھو پیڈک مریض کو چیک کرنے کی تصویر وائرل

ڈاکٹر شایان کا غیر پیشہ ورانہ رویہ، بے نظیر ہسپتال میں آرتھو پیڈک مریض کو چیک کرنے کی تصویر وائرل
راجہ محمد ارشاد دھمیال(سوشل میڈیا نیوز) بے نظیر بھٹو ہسپتال، مری روڈ راولپنڈی کے آرتھو پیڈک وارڈ میں تعینات ایک ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غیراخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں مریض کو چیک کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
یہ واقعہ بروز جمعہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ وائرل ہونے والی تصویر میں ڈاکٹر شایان کو مبینہ طور پر ایک آرتھو پیڈک مریض کو غیر سنجیدہ اور نامناسب طریقے سے چیک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ طبی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ معیار کے خلاف ہے۔
تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر کے اس رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے صحت کے شعبے کے لیے شرمناک عمل قرار دیا۔
صارفین نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ہسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر شایان کے خلاف فوری اور سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس طرح کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
تاحال ہسپتال انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ عوامی توقعات ہیں کہ اس سنگین معاملے پر جلد از جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی اور ملوث ڈاکٹر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مناسب تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی




