اہم خبریںجہلم

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 جہلم کا اچانک دورہ کیا۔ ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا اور دینہ، سوہاوہ میں بننے والے ریسکیو اسٹیشنز کا جائزہ لینا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ضلع جہلم میں ٹاؤن کی سطح پر مزید ریسکیو اسٹیشنز کی تجاویز پر بریفنگ دی اور ریسکیو 1122 جہلم کی ضروریات سے آگاہ کیا اور ریسکیو اسٹیشنز دینہ اور سوہاوہ کو نئی ایمبولینسز مہیا کرنے کی بھی درخواست کی۔ اس دوران انہوں نےریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نےریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You