صحت

ڈائریا یا اسہال سے مراد کسی بھی بچے کا عام روٹین سے پتلے یا بار بار پاخانہ کرنا ہے۔یاد رہے

ڈائریا یا اسہال سے مراد کسی بھی بچے کا عام روٹین سے پتلے یا بار بار پاخانہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ ایک ماہ سے کم عمر بچے کا8سے10بار پاخانہ نارمل بات ہے۔اسہال کی علامات میں پیٹ کا درد اور پاخانے کی حاجت محسوس کرنا ہے۔نومولود ہر دفعہ دودھ پینے کے بعد پاخانہ کرسکتا ہے جو اسہال میں شمار نہیں ہوتا ہے۔اس کو بیماری نہ سمجھا جائے۔
اسہال میں بچے کو پیٹ درد کے علاوہ الٹی اور بخار بھی ہوسکتا ہے۔ اسہال کی شدت میں پاخانے کے ساتھ خون بھی آسکتا ہے۔عمومی طور اسہال کچھ دن تک رہتے ہیں اور ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں لیکن ان کا دورانیہ کئی ہفتے تک بھی جا سکتا ہے۔
وجوہات:
اسہال کی وجوہات میں انفیکشنز جیسا کہ وائرس،بیکٹیریا اور پیراسائٹس شامل ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے معمول سے زیادہ پتلے پاخانے ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثر ہونے کا خطرہ غیر معیاری خوراک اور گندے پانی کا استعمال بھی ہو سکتاہے۔
عمومی طور پر پتلے پاخانے اسہال کی سب سے عام اور زیادہ پائی جانے والی قسم ہے لیکن اگر اسہال 4 ہفتے یا زیادہ دیر تک چلے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔اگر اسہال میں خون آنا شروع ہوجائے تو اس کو ڈائزنٹری کہتے ہیں اس میں مریض کو فوری ہسپتال لے کر جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر بچہ 4دن تک پاخانہ نہ کرے اور کرے تو سخت اور تکلیف سے کرے تو بچے کو قبض کی شکایت ہے۔
علاج:
عمومی طور پر اسہال کے علاج کے لئے نمکول کا زیادہ استعمال بہت موزوں ہے جس کی وجہ سے مریض پانی اور نمکیات کی کمی سے محفوظ رہ سکتاہے۔لیکن اگر الٹی کی کیفیت ہو یا خون آنا شروع ہوتو باقاعدہ کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرکے دوااستعمال کروانی چاہیے
سیرپ زنک کا استعمال بھی اسہال کے لیے بہت مفید ہے۔
غذا میں بچے کو نرم غذا دینی چاہیے۔دہی،کیلا،کھچڑی اسہال میں برسوں سے آزمودہ اور آج بھی اپنی افادیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔پانی ابال کر دینا چاہیے۔ہاتھوں اور ناخنوں کی صفائی خصوصی اہتمام سے کرنی چاہیے۔بازاری کھانے پینے کی اشیا اورجوسز سے پرہیز کرنا چاہیے۔
زندگی بہت قیمتی ہے أپ کی ذرا سی غفلت أپ کے بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے لہذا احتیاط کریں اور صحت مند غذا اپنے بچوں کو دیں
یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ
سہ پہر 3 سے 5 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں
بچے صحت مند
تو
مستقبل محفوظ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You