پنجاب
چیچہ وطنی (تحصیل رپورٹر)الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ سیشن 1992ٹو 1995جی سی ٹی ملتان کے اعزاز

چیچہ وطنی (تحصیل رپورٹر)الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ سیشن 1992ٹو 1995جی سی ٹی ملتان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب گریوال ہاؤس 3111ایل میں منعقد ہوئی ۔
میز بانی کے فرائض وائس چئیرمین چوہدری وسیم گریوال نے سر انجام دیے۔ تقریب میں تمام ساتھیوں نے شرکت کی ضیافت کے آغاز میں مرحوم دوستوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اور اوورسیز دوستوں کی سلامتی کے لئے بھی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں چوہدری وسیم گریوال نے اپنے دوست احباب کلاس فیلوز کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ 30 سال بعد ساتھیوں کا اکٹھے ہونا
اور میزبانی کا شرف حاصل کرنا ہم سب کے لئے خوشی کی بات ہے۔ جسے میں زندگی بھر نہی بھول سکتا اور ہر سال جی سی ٹی پارٹی کا اہتمام کرنے کا عزم بھی کیا۔



