اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چینی خلائی گاڑی نے چاند پر پراسرار جھونپڑی دریافت کر لی

بیجنگ: چین کی خلائی گاڑی یوتو2 نے چاند کے دور دراز علاقے میں پراسرار جھونپڑی دریافت کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی گاڑی نے جھونپڑی کی تصاویر خلائی ایجنسی کو بھیجی ہیں جس میں چاند کے تاریک حصے میں ایک چوکور چیز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ جھونپڑی سمجھی جانے والی چیز بڑا پتھر یا کسی بڑے پتھر کا ٹکڑا بھی ہو سکتا ہے۔ چین نے 3 سال پہلے خلائی گاڑی چاند کے دور دراز اور تاریک حصوں کی معلومات جاننے کیلئے روانہ کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You