انٹرنیشنل

چیمپئنز ٹرافی : بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد، آئی سی سی کو پیسوں کی پیشکش

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پیسوں کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے تحریری طور پر آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، بھارت کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان نہ جانے کی بے بنیاد وجوہات بیان کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You