سندھ

چیف منسٹر کپ اور پروفیسر حشمت اللہ لودھی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی بھرپور سرپرستی کرونگا

چیف منسٹر کپ اور پروفیسر حشمت اللہ لودھی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی بھرپور سرپرستی کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا غلام محمد خان سے ملاقات میں اعلان

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیف منسٹر سندھ انٹر ڈویژن گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ اور پروفیسر حشمت اللہ لودھی یادگاری انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی بھرپور سرپرستی کرونگا، یہ اعلان انھوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات میں کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر سید نجمی عالم سینیٹر تاج حیدر بھی موجود تھے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ہر ضلع اور تحصیل میں باسکٹ بال کھیل مقبولیت میں صف اول ہے اور سندھ حکومت بھرپور انداز میں اس کھیل کی سرپرستی کررہی ہے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پیپلز پارٹی کی اوولین خواہش ہے کہ سندھ میں کھیل کے میدان آباد رہیں اور صوبے کے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولتیں میسر آئیں، انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور کمشنر کراچی سید محسن نقوی کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا کراچی میں اظہار کرینگے، اس موقع پر غلام محمد خان نے تفصیل کے ساتھ دونوں ٹورنامنٹس سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ NED کے VC ڈاکٹر سروش لودھی انٹریونیورسٹی اور ACH محمد اقبال میمن CM کپ کی بھرپور میزبانی کے لئے تیار ہیں، غلام محمد خان نے وزیراعلیٰ کے سندھ میں کھیلوں کی بھرپور سرپرستی پر اظہار تشکر کیااور ان سے درخواست کی کہ وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے دور میں جو چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول منعقد ہوتا تھا اس کا دوبارہ آغاز کیا جائے، غلام محمد خان نے چیف منسٹر کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی بھی درخواست کی جو انھوں نے منظور کرلی، وزیراعلیٰ نے غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ اس فیسٹیول کی پوری سمری بنا کر مجھے ارسال کریں انشااللہ اس پر عملدرامد ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You