سندھ

چیف سیکریٹری سندھ کا کراچی کے دل "صدر” کی خراب صورتحال پر دبنگ ایکشن

خصوصی رپورٹ (کاشف شمیم صدیقی) چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی کے مشہور اور مصروف ترین علاقے "صدر” کا خصوصی دورہ کیا ہے اور صدر کے علاقے میں تجاوزات کی بھرماراور سڑکوں کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق سید آصف شاہ نے تعلقہ میونسپل کمشنر صدر، نور حسن جوکھیو کو معطل کر دیا، اُن کے ساتھ، ساتھ منظور حسین شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی ۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You