چیئرمین مستقبل پاکستان کا ایک کھرب روپے کے منی بجٹ لانے کی حکومتی تیاریوں پر شدید تنقید کا اظہار

چیئرمین مستقبل پاکستان کا ایک کھرب روپے کے منی بجٹ لانے کی حکومتی تیاریوں پر شدید تنقید کا اظہار
منی بجٹ سے معاشی مساٸل حل نہیں بلکہ معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا:انجنیئر ندیم ممتاز قریشی
ماہ اگست اور ستمبر دو مہینوں کا ٹیکس شارٹ فال 250 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ،ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاٸے:چٸیرمین
منی بجٹ میں سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے اور ودہولڈنگ ٹیکس کو مزید بڑھانے کی تجویز قوم کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے:گفتگو
حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرتے ہوٸے برآمدات میں اضافہ کرے تاکہ ملکی معیشت پائیدار بنیادوں پر مستحکم ہو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجنیئر ندیم ممتاز قریشی نے حکومت کی جانب سے 1 کھرب روپے کا منی بجٹ لانے کی تیاریوں پر شدید تنقید کرتے ہوٸے کہا کہ منی بجٹ سے معاشی مساٸل حل نہیں بلکہ معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا،سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے اور ودہولڈنگ ٹیکس کو مزید بڑھانا قوم کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے حکومت اس اقدام سے باز رہے کیونکہ اس سے عوام پر شدید معاشی دباو بڑھے گا،ایف بی آر نے ستمبر کے لیے 1.1 ٹریلین روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا تھا، لیکن ستمبر کے پہلے 20 دنوں میں ایف بی آر صرف 450 ارب روپے جمع کر سکا ہے،ستمبر کے اختتام تک تقریباً 950 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع ہونے کی توقع ہے جس سے 150 ارب روپے کا مزید شارٹ فال ہوگا اور ماہ اگست میں 100 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال آیا تھااور اب دو ماہ کا مجموعی شارٹ فال 250 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت اس شارٹ فال کی کوئی گنجائش نہیں،لیکن بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کےحکومت موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہونے کے ساتھ مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف ہے۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اس میں کوٸی شک نہیں کہ ٹیکس کے بغیر کوٸی بھی ملک أگے نہیں بڑھ سکتا پاکستان کی موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرتے ہوٸے ٹیکس نیٹ کو وسیع اور برآمدات میں اضافہ کرے تاکہ ملک کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جا سکے اگر اسی طرح ملک کے غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھاتے ہوٸے اپنے لیے أسانیاں پیدا کرتے رہے تو اس کے انتہاٸی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
23.09.2024



