چیف اکرام الدین کی ڈی جی لائیو اسٹاک کے پی عالمزیب خان مہمند سے ملاقات

چیف اکرام الدین کی ڈی جی لائیو اسٹاک کے پی عالمزیب خان مہمند سے ملاقات.
ملاقات میں لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر کی ترقی پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ عالمزیب خان مہمند سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ عالمزیب خان مہمند سے ملاقات ہوئی ملاقات میں خیبر پختونخواہ لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر کی ترقی پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر چیف اکرام الدین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ نگراں حکومت نے ہمیشہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کیے ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے. چیف اکرام الدین کا کہنا تھا کہ نگراں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک عالمزیب خان مہمند کی لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی ترقی میں کلیدی کردار ہے جو خیبر پختون خواہ عوام ہمیشہ یاد رکھے گی. اس موقع پر ڈاریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ عالمزیب خان مہمند نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی لائیو اسٹاک ڈائریکٹوریٹ پشاور آمد پر انکو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



