انٹرنیشنل

چیف اکرام الدین کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

چیف اکرام الدین کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔

ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ چیف اکرام الدین نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف اکرام الدین نے امریکی حملوں پر شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔واضح رہے امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You