چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
کراچی : (اسٹاف رپوٹر)
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے میونسپل کمشنر کورنگی ٹاﺅن عزیز الرحمن تنیوکے ہمراہ محکمہ جاتی افسران سے میٹنگ کی چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم نے ویری فیکشن کا عمل بہت باریک بینی سے کیا ہے جس میں وائس چیئر مین کورنگی ٹاﺅن زرین اعوان کو چیئر مین ویری فیکشن بنایا گیاتھا دیگر ممبران میں ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ سید سعادت حسین ہاشمی، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد ڈپٹی ڈائریکٹر IT اطہر خان ،کوآرڈینٹر سر معز الدین بھی شامل تھے ویری فیکشن ٹیم نے ملازمین کی حاضری کے ساتھ ساتھ ملازم کاآفس کارڈ ،اوریجنل شناختی کارڈ اور ملازمین کی حالیہ تنخواہ کی پے سلپ کو بھی چیک کیا تاکہ انکے سروس ریکارڈ کے مطابق ملازمین کی اصلیت کو جانچا جاسکے چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاﺅن میں گھوسٹ ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے انھوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری طور پر محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائےگی چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاﺅن کی تعمیر و ترقی کے معاملات کو مزید بہتر کر لئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا جاسکے۔ہم امید کرتے ہے کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں تمام ڈائریکٹر ز اپنے اسٹاف کی حاضری اور اپنی ذمہ دایوں کو بھر پور طریقے سے نبھائیں گے ۔اور مثبت رپورٹ پیش کریں گے۔ میونسپل کمشنر کورنگی ٹاﺅن عزیز الرحمن تنیو نے کہا کہ ملازمین کی ویری فیکشن کا بنیادی مقصد ملازمین کو اس بات کا پابند کرنا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیں اور دفتر ی معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



