اہم خبریںپنجاب

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا معاملہ، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیا جس کے مطابق کسی بھی قسم کے اجتماع، جلسے جلوس اور دھرنوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

راولپنڈی میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی پابندی ہو گی، وال چاکنگ اور ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You