چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہتک عزت قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہتک عزت قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت
ن لیگ اور پی پی کالے قانون کی منظوری میں برابر کی شریک ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قر یشی
گورنر کا بیرون ملک جانا اور قائم مقام کا دستخط کرنا، یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا:چیئرمین
اتحادی حکومت نے جائز تنقیدکے خلاف قانون سازی کرکے عوام گونگا بہرا کردیا ہے:گفتگو
مستقبل پاکستان ایسے کسی بھی قانون کی حمایت نہیں کرے گی جو آزادی اظہار رائے کے منافی ہو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے ہتک عزت قانون کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنا چاہتی ہیں دونوں جماعتیں اس کالے قانون میں برابر کی شریک ہیں،گورنر کا بیرون ملک جانا اور قائم مقام گورنر کا دستخط کرنا واضع کررہا ہے کہ یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا بلکہ ایک پلان کا حصہ تھا جسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے،مستقبل پاکستان ایسے کسی بھی قانون کی حامی جماعت نہیں ہے جو آزادی اظہار رائے کے منافی ہو اس کے خلاف بھر پور مہم چلائیں گے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کو درپیش مسائل حل کراتے ہوئے حکومتی خامیوں اور ناقص حکمت عملیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے اس حوالے سے ہماری تمام تر ہمدردیاں صحافتی حلقوں کے ساتھ ہیں جو قوم کی آواز بنتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہر دور اقتدار پسند و ناپسند کی فرسودہ روایات کو پروان چڑھاتے ہوئے گزرا ہے اب کی بار بھی یہ لوگ وہی سب کچھ دہرا رہے ہیں جو ماضی میں کرتے آرہے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ چہرے بدلے ہیں نظام حکومت وہی پرانا ہے،اس کے باوجود اگر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ عوامی اعتماد بحالی میں کامیاب ہوجائیں گے تو بہت مشکل ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی آزادی اظہار رائے اور عوام کے بنیاد ی حقوق پر قدغن نہیں لگائی جاتی مگر پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پر جائز تنقید کے خلاف بھی قانون سازی کرکے عوام کو گونگا بہرا کرنے کی سازش کی گئی ہے۔



