چیئرمین مستقبل پاکستان کا یوم دفاع پاکستان پر افواج کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت ملکی دفاع

چیئرمین مستقبل پاکستان کا یوم دفاع پاکستان پر افواج کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت
ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں،پاکستان دشمنوں کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
6 ستمبرکادن شہداء کی عظمت اور ان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دشمن کو کرارا جواب دیا:گفتگو
یوم دفاع کا جذبہ صرف ایک دن تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہنی چاہیے:چیئرمین
قوم نے1965ء اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس عزم اور جرأت کا مظاہرہ کیا اب اسی کی ضرورت ہے
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی،6 ستمبرکادن ہمیں شہداء کی عظمت اور ان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دشمن کو زبردست جواب دیا اور وطن کی حفاظت کو یقینی بنایا، پاکستان اور پاکستانیوں کی آزادی اور امن شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے اس کی حفاظت و بقاء کے لیے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ شہیدوں کی بدولت ہی ہم اس ملک میں آزادی کی سانسیں لے رہے ہی، ہماری فوج ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوتی ہے أج جو لوگ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کا جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے،اہلِ پاکستان اورافواجِ پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دفاع پاکستان کا منایا جانا دراصل دشمن قوتوں کے لئے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ قوم نے1965ء اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس عزم اور جرأت کا مظاہرہ کیا ہے،آئندہ بھی وہ اپنی افواج سے مل کر مادر وطن کی حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے،آیئے مل کر یہ عہد کریں کہ محنت اور لگن سے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
05-09-2024



