چیئرمین مستقبل پاکستان کا پی آئی اے کی نجکاری پر شدید تحفظات کا اظہار

چیئرمین مستقبل پاکستان کا پی آئی اے کی نجکاری پر شدید تحفظات کا اظہار
پی آئی اے اور ایئر پورٹس ہمارا قومی سرمایہ ہیں:انجینئرندیم ممتاز قریشی
اگر یہ ادارے خسارے میں ہیں تو اس کی وجہ کرپشن اور کرپٹ افرادہیں:گفتگو
وزیر خزانہ کو قواعد و ضوابط سے آگاہی نہیں،ان کا بس چلے تو پورا ملک ہی بیچ ڈالیں
اگر قومی ادارے اسی طرح فروخت ہوتے رہے تو مافیا ملک پر مکمل قابض ہوجائے گا
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری پرشدید تحفظات کا کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سمیت اہم سرکاری اداروں کی نجکاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈئے ہمارا قومی سرمایہ ہیں جنہیں اس طرح کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں کیا جاسکتا اگر یہ ادارے خسارے میں ہیں تو اس کی بنیادی وجہ کرپشن اور کرپٹ افراد جن کو نکال باہر کرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح قومی ادارے فروخت ہوتے رہے تو ملک میں مکمل طور پر مافیا قابض ہوجائے گا جوکہ پہلے ہی نہیں چاہتا کہ یہ ملک آگے بڑھے وہ اسے مزید تباہ کردیں گے،حکومت ہوش کے ناخن لے اور نجکاری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو شاید قواعد و ضوابط سے آگاہی نہیں ہے ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ اگر ان کے بس میں ہو تو یہ پورا ملک ہی بیچ دیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں جب جنگیں مسلط کی گئیں تو پی آئی اے اور ایئر پورٹس کا دفاعی اعتبار سے اہم کردار رہا ہے اب یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے کیے جانے سے ہمارے دفاعی نظام پر بھی کاری ضرب لگے گی اور پی آئی اے کی ملک سے باہر جائیدادوں کی اونر شپ کا کیا ہوگا کسی نے اس بارے بھی سوچا ہے یا پھر یہ سب کچھ مخصوص مافیا کو نوازانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔



