پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کا عالمی یوم انسانیت پر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین

چیئرمین مستقبل پاکستان کا عالمی یوم انسانیت پر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین

دین اسلام نے جو انسانیت کا درس دیا ہے وہ دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

فلسطین اور کشمیر میں جس قدر انسانیت کی تذلیل اور ظلم کیا جارہا ہے اس سے انسانیت بھی شرما رہی ہے:چیئرمین

انسانیت کی سب سے بڑی علمبردار اقوام متحدہ اس جنگ و جدل، فساد، ظلم کو ختم کرانے میں نا کام دکھائی دے رہی ہے:گفتگو

پاکستانی قوم بھوک سے مررہی ہے مگر اشرافیہ کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگ رہی، عام عوام کا خیال رکھنا ہوگا:اظہار خیال
عالمی یوم انسانیت کو ایک دن نہیں بلکہ سال کے ہر ایک دن کو انسانیت سے محبت اور رواداری کے فروغ کے طور پر منایا جائے:پیغام

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے عالمی یوم انسانیت پر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں ہوتا مگر دین اسلام نے جو انسانیت کا درس دیا ہے وہ دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں ہے،فلسطین اور کشمیر میں جس قدر انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے اس سے انسانیت بھی شرما رہی ہے،انسانیت کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والے سب سے بڑے ادارے اقوام متحدہ کی نام نہاد سلامتی کونسل اپنے ہی بنائے گئے بین الاقوامی قوانین جنگ کے بخیے ادھڑتے دیکھ رہی ہے، لیکن آج بھی اپنی قبیح فطرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چشم پوشی سے کام لے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانیت کا عالمی دن منانے والے، اس کا اعلان کرنے والے تمام بڑے کردار بشمول اقوام متحدہ اس جنگ و جدل، فساد، ظلم کو ختم کرانے میں نا کام دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم انسانیت کو ایک دن تک محدود نہ کیا جائے بلکہ سال کے ہر ایک دن کو انسانیت طور پر منانے کی ضرورت ہے تاکہ شرپسندی کا حقیقی معنوں میں خاتمہ اور امن و امان کو قیام ممکن ہو۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم بھوک سے مر رہی ہے مگر اشرافیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اگر انہیں کچھ احساس ہوتا تو آج ملک اس قدر مہنگائی و بے روزگاری کا طوفان بپا نہ ہوتا بلکہ ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوتی اب بھی زیادہ وقت نہیں گزرا اگر حکمران طبقہ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے آگے بڑھے تو بہت سارے مسائل و پریشانیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You