چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان سابقہ ٹک ہولڈر

ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ بیورو چیف ناصر محمود قریشی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان سابقہ ٹک ہولڈر مستقبل پاکستان پی پی 289 ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ میں نے پاکستان کی بیشتر پارٹی میں شامل ہوکر کام کیا اور ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی میں آواز بلند کرتا رہوں گا میں نے ہمیشہ پاکستان کی بہادر افواج کو سپورٹ کی ہے اور اپنے شہر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے لیکن میں آج اعلان کرتا ہوں کہ میرا آج کہ بعد پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے کہ میں اپنے مخلص ورکرز اور دوستوں کے ساتھ ملکر اپنے شہر اور پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرتا ہوں گا عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں اپنے گروپ کے ساتھ ملکر علاقائی سیاست کو اہمیت دیتا ہوں اور آئندہ بھی آزاد حیثیت سے جنرل انتخابات میں حصہ لیا کروں گا جب تک ہم اپنے آپ کو شہری سطح پر مظبوط اور مستحکم نہیں کریں گے تب تک ہم آگے بڑھ نہیں سکتے ہیں آخر میں عامر محمود قریشی نے کہا کہ میں پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سب سے آگے دیکھ رہا ہوں پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا اور امت مسلمہ کا سردار بھی بنے گا پاکستان ذندہ باد



