پنجاب

چہلم امام حسین: محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

چہلم امام حسین علیہ اسلام کے پر امن انعقاد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم امام حسین علیہ اسلام کے پرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے، پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفرالمظفر کے دوران فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی دستوں کی تعیناتی کی جائے گی۔

حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز کو پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You