اہم خبریںپنڈدادنخان

چوہدری یامین باگڑی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادن خان میں سات روزہ نمائش کا اہتمام

چوہدری یامین باگڑی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادن خان میں سات روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا

جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور صفدر کامران ملک کے فن پاروں اور مصوری کی دلکش تصاویر آویزاں کی گئی

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں پر معمولات زندگی بری طرح متاثر ھوئے وہاں پر غیر نصابی سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی تھی وبا میں کمی واقعہ ھوتے ہی معروف سماجی اور ایوارڈ یافتہ مصور صفدر کامران ملک نے اپنے فن پاروں اور مصوری کا سات روزہ نمائش کا اہتمام کیا جس میں طلباء، وکلا، پروفیسرز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی نمائش میں کیلی گرافی سے تیار کردہ قلعہ نندنہ،تخت بابری،اور کٹاس راج مندر کی خوبصورت منظر کشی کی گئی اس کے علاوہ نمائش میں اسلامی تہزیب اور قرآنی آیات کی دلکش پینٹنگ آویزاں کی گئیں جسے سٹوڈنٹس اور نمائش میں شریک پروفیسرز سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے خوب سراہا اور اس نمائش کا اہتمام کرنے پر مصور صفدر کامران ملک کو خراج تحسین پیش کیا

اس موقع پر صفدر کامران ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد آج کل کے نوجوانوں کو اس فن کی طرف توجہ دلانا ہے اور ان کو غیر نصابی سرگرمیوں سے دور رکھنا ہے پروفسیر نیاز اعوان نے کہا کہ آج کل معاشرے میں نفرت اور تخریب کاری کا زہر گھل چکا ہے ہمارے معاشرے کے لیے صحت مند سرگرمیاں بہت ضروری ہیں صفدر کامران ملک کی اس نمائش میں رنگوں کا حسین امتزاج ہے اور مصور نے مختلف مضامین کو اپنی تصاویر کا موضوع بنایا ہےاور کیلی گرافی اسلام سے لگاؤ کا اظہار ہے ایسی نمائشیں اور مثبت سرگرمیاں ہمارے معاشرے کے لیے بہت ضروری ہیں یہ نمائش ہر عام و خاص کے لیے8 مارچ تک جاری رہے گی

نیر اعوان پنڈدادن خان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You