سندھ

چوہدری تنویر آرائیں کا مدینہ منورہ سے تشریف لائے ہوۓ معزز مہمانان عبدالواحد شیخ اور ملک آصف

چوہدری تنویر آرائیں کا مدینہ منورہ سے تشریف لائے ہوۓ معزز مہمانان عبدالواحد شیخ اور ملک آصف کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ڈی ایچ اے کراچی پر پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا،
عشائیہ میں سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں نے بھی شرکت کی

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری تنویر آرائیں نے مدینہ منورہ سے تشریف لائے ہوۓ معزز مہمانان جناب عبدالواحد شیخ اور جناب ملک آصف کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ڈی ایچ اے کراچی پر پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں، یوتھ ونگ سندھ کے نائب صدر چوہدری حمزہ آرائیں اور چوہدری عبداللہ آرائیں نے شرکت کی۔ عشائیہ
اس موقع پر سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل سمیت فلاحی کاموں کیلئے کام کرنے کا عزم کیا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمانان نے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور ایگزیکٹو ممبران اور عہدیداران کی سندھ بھر میں فلاحی سرگرمیوں کو سرایا اور اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں معزز مہمانان نے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ جناب عبدالمجید آرائیں اور چوہدری تنویر آرائیں کو مدینہ منورہ سعودی عرب آنے کی دعوت بھی دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You