چوکی سٹی انچارج ساجد بٹ اور ٹیم کی شاندار کارکردگی ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

*چوکی سٹی انچارج ساجد بٹ اور ٹیم کی شاندار کارکردگی ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد ۔گزشتہ دنوں فرار ہونے والا ملزم بھی گرفتار.*
*دینہ سٹی پولیس انچارج ساجد محمود بٹ ہمراہ ٹیم کی اہم کارروائی۔*

*ملزم بلال ولد محمد یعقوب قوم مغل سکنہ بھرٹہ تحصیل دینہ جہلم جو کہ ہوائی فائرنگ کرکے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا,پولیس کے ہتھ چڑھ گیا۔*
*پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرکے ناجائز رپیٹر 12بور اور روند برآمد کرلیے دوسری جانب چند روز قبل پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم عدیل رزاق ولد محمد رزاق ساکن قائد آعظم ٹاون دینہ کو بھی گرفتار کرکے جیل میں شفٹ کردیا گیا دینہ پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر ناجائز کاموں میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے جس پر عوامی سماجی و مذہبی تنظیموں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.*




