اہم خبریںدلچسپ و عجیب

چار افراد نے چھپکلی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 4افراد نے مبینہ طور پر ایک بڑے سائز کی چھپکلی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا اور اس کا گوشت پکا کر کھا گئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں واقع گاﺅں گوتھانے کے قریب جنگل ’سہیادری ٹائیگر ریزور‘ میں پیش آیا۔ بھارت میں یہ محفوظ ترین جنگلوں میں شمار ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا، جس میں وہ جنگل میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔ انہیں گرفتار کرکے جب ان کے فون چیک کیے گئے تو ایک شخص کے فون سے چھپکلی کے ساتھ ان کی اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی برآمد ہو گئی۔ یہ چاروں ملزمان شکاری تھے اور شکار کی غرض سے ہی جنگل میں گئے تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ڈویژن فاریسٹ آفیسر ویشال مالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں اپنے کریہہ جرم کے بارے میں کبھی سنا بھی نہیں تھا۔ اس ریزرو میں ہر طرف کیمرے لگے ہوئے ہیں جو شیروں کی نقل و حرکت اور شکاریوں کو جنگل میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ ان کیمروں کے ذریعے ہی ہمیں اس لوگوں کے جنگل میں داخل ہونے کی اطلاع ملی اور انہی کی فوٹیج کے ذریعے ہم نے انہیں حراست میں لیا۔ ملزمان کے نام سندیپ پوار، منگیش کامتیکر، اکشے کامتیکر اور رامیش گھاگ ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You