اہم خبریںکھیل

پی ٹی وی سپورٹس میں ڈاکٹر نعمان نیاز کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل حسن عماد تعینات

لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو پی ٹی وی سپورٹس کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر ٹریننگ پی ٹی وی سپورٹس اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کنٹرولر پی ٹی وی ظفراللہ خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ٹی وی میں ڈائریکٹر سپیشل اسائنمنٹ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو ترقی دیتے ہوئے پی ٹی وی سپورٹس کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی وی کے ڈائرکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان کو ڈائریکٹر ٹریننگ پی ٹی وی سپورٹس اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرنل (ر) حسن عمار پی ٹی وی میں بطور ایم ڈی بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جب سابق ایم ڈی ارشد خان کو انکے عہدے سے ہٹا کر حسن عماد کو لگایا گیا تھا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You