اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک وقوم کی بہتری اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات ہوگی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا فیملی پر اگر کوئی جملے کسے گا تو پارٹی میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں، کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کیلئے کوئی اور نہیں ملا سوائے ان کے خاندان کے، بس بہت ہوگیا،اگرکوئی بانی پی ٹی آئی کی فیملی پرجملے کسے گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے، اس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، اگر میں چیئرمین ہوں تو ایک سیاسی ورکرکا بھی حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کرے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے بڑا واضح کہہ دیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You