خیبرپختون خواہ

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے اور ان کی بہنوں کی ملاقات بھی بند ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان کی صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔گزشتہ روز کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایک طرف حکومت دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You