کرائمز

پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا ہی قاتل نکلا

پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دوران تفتیش اپنے والد شاہد صدیق کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیوم شاہد نے اپنے والد شاہد صدیق کو خرچے کے لیے پیسے نہ دینے اور بے جا سختی کرنے پر قتل کروایا، 8 ماہ پہلے بھی چوہنگ کے علاقے میں بیٹے قیوم نے اپنے والد پر فائرنگ کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق بیٹے نے شوٹرز کو پیسے دے کر والد کو قتل کروایا، شوٹرز کو کچھ رقم پہلے ادا کر دی گئی جبکہ باقی رقم قتل کے بعد دینی تھی، پولیس نے ملزم بیٹے قیوم صدیق کے سامنے تمام ثبوت رکھے تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی ساتھ تھے۔

ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کردی جبکہ بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You