اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست نہ دکھانے پر عاطف خان پارٹی کے سینئر قیادت سے ناراض ہوگئے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے۔سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود مجھے خیبر پختونخوا کی فائنل جنرل سیٹوں اور ریزرو سیٹوں کی فہرست نہیں دکھائی گئی۔عاطف خان نے کہا مجھے بتایا گیا کہ یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب اس معاملے پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتے ہیں، عاطف خان نے صرف شکوہ کیا اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You