خیبرپختون خواہ

پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا، ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ کر بتا رہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا، جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، متنازعہ وغیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، غیرآئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوامی انتقام سے بچ نہیں سکیں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا، وکلاء برادری سےغیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلاء پی ٹی آئی سے ملکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You