اہم خبریںکھیل

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی۔

دو روز قبل ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

لاہور(نمائندہ کامران چوہدری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹر لیگل بلال رضاعہدے سے مستعفی ہوگئے۔دو روز قبل ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نےبھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے، معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You