اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے

پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے۔

اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگر امور کو ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو پیپرلس بنانےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا جو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کےذریعے موصول ہوئی اور پھر وزیراعلیٰ کے پی نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیےجا رہے ہیں، اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگرامور کو ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکےگا، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹیل بنائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You