کالم/مضامین

پیغام حسینی ؑ کی پاسداری ، مشن ِسجادیہ ؑو زینبیہ ؑکے تحفظ و بقا اور نظریہ اساسی

پیغام حسینی ؑ کی پاسداری ، مشن ِسجادیہ ؑو زینبیہ ؑکے تحفظ و بقا اور نظریہ اساسی کی حفاظت کیلئے جد وجہد جاری رکھیں گے۔ حامد موسوی

حکمران دانشمندانہ فیصلے کریںعساکر کی عزت و حرمت کو یقینی بنائیں ، حسینیت ؑ ہی انسانیت کی بقا کی ضامن ہے

حضرت امام حسن عسکریؑ منبع وحی و الہام و درسگاہِ معدن رسالت ؐکے پروردہ تھے ، جابر حکمران آپ کو نہ جھکا سکے

قندھارمیں ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے،المناک سانحے کے ذمہ دار استعمار اور ان کے پٹھو ہیں

اقوام متحدہ افغانستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر کا نوٹس لے اور انسانیت کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پرنہ چھوڑے

شہادت ِحضرت امام حسن عسکری ؑ و اختتام ایام عزا کی مناسبت سے ملک بھر میں چپ تعزیے کے جلوس بر آمد ،عزاداروں کی بھر پور شرکت

حضرت امام حسن عسکری ؑکی سیر ت انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے ۔ مجلس عسکری سے قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کا خطاب

اسلام آباد سپریم شیعہ علماء بورڈ کےسرپرست اعلی قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے پیغام حسینی ؑ کی پاسداری ، مشن ِسجادیہ ؑو زینبیہ ؑکے تحفظ و بقا اور وطن عزیز کی اساسی مقاصد کی حفاظت کے لئے جد وجہد جاری رکھنے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔ شہادت ِحضرت امام حسن عسکری ؑ و اختتام ایام عزا کی مناسبت سے عالمگیرہفتہ عہد و پیمان کے موقع پر مجلس عسکری ؑ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیغام حسینیت ؑ ہی انسانیت کی بقا کا ضامن ہے ،افغان شہر قندھار میں بے گناہ نمازیوں کے المناک سانحے کے ذمہ دار استعمار اور ان کے پٹھو ہیں جو مختلف ناموں سے انسانیت کے خلاف بر سر پیکار ہیں،قندھار نماز جمعہ کے دوران حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اقوام متحدہ افغانستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر کا نوٹس لے اور انسانیت کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے اپنے چارٹر پر عمل کرتے ہوئے مظلوم طبقات کو تحفظ فراہم کرے ،حکمران دانشمندانہ فیصلے کریں اور عساکر پاکستان کی عزت و حرمت کو یقینی بنائیں اور ہر ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے دشمن کو فائدہ ملے۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حکمران سیاستدان اپنی توانائیاں ایک دوسرے کوزیرکرنے پرصرف کرنے کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پرموثرعملدرآمدکویقینی بناکر دہشتگرودں ، سہولت کاروں کولگام دیں۔آقائے موسوی نے کہاکہ محافظ ِشریعت حضرت امام حسن عسکریؑ منبع وحی و الہام و درسگاہِ معدن رسالت ؐکے پر وردہ تھے جن کی سیر ت انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسن عسکری ؑ نے ظلمت و بربریت سے بھرپور دور میں زندگی بسر کی ،حضرت امام حسن عسکری کو 28سالہ دور حیات کئی مرتبہ پابند سلاسل کیا گیا، مصائب و آلام امام حسن عسکری ؑکو جھکا سکے نہ راہ حق سے ہٹا سکے آپ ؑنے انتہائی گھٹن کے ادوار میں بھی جابرحکمرانوں کے سامنے حرف انکار بلندکیا ۔آغا موسوی نے کہاکہ امام حسن عسکری ؑ کو اپنی مختصر حیات میں نصف درجن حکمرانوں کا سامنا کرنا پڑاجن میں متوکل ،معتز،مستعین ،منتصر،معتدی اورمعتمدشامل تھے جبکہ معتمد کی حکومت23سال رہی ،یہ اس قدر وحشی اور ظالم تھا کہ مورخ مسعودی نے مروج الذھب میں رقم کیا ہے کہ اس کے دور میں مقتولین کی تعداد5لاکھ سے بھی زائد تھی۔انہوں نے کہا کہ امام عسکری ؑ حکومتی دستورات کی پیروی و تائید نہ کرنے کی بناء پر متعدد بار زندان میں ڈالے گئے جلادوں کے مظالم کا نشانہ بنائے گئے ۔ درایں اثناء یوم شہادتِ امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کے اختتام پرجمعہ کو ملک بھر میں تابوت اورچپ تعزیہ کے مرکزی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے روایتی راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر اختتام پذیر ہوئے۔الوداعی پروگراموں میں عالم اسلام کی سربلندی،وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You