پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب۔

پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب۔
صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں 130 رکنی کانگریس کے 124 ارکان نے ووٹ دیا۔
لیما(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کی کانگریس میں آج صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی، صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں 130 رکنی کانگریس کے 124 ارکان نے ووٹ دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مواخذے کے لیے ووٹنگ سے قبل پیرو کی صدر کانگریس کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔یاد رہے کہ پیرو کی صدر پر جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور عوامی احتجاج سے نمٹنے میں نااہلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی 8 مرتبہ دینا بولوارٹے کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں۔