پنجاب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں:سید راشد حسین بخاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں:سید راشد حسین بخاری

مستقبل پاکستان چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی حقوق کا مقدمہ لڑ رہی ہے:گفتگو
ملک پر قابض حکمران اپنی بھری ہوئی تجوریوں کومزید بھرنے کیلئے قومی وسائل کو لوٹ رہے ہیں:نائب صدر

ملکی معیشت کی مضبوطی اور عوامی مسائل میں کمی کے لئے ضروری ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابوپایا جائے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی پارٹی آفس ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں،ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپو ر ٹ کرایے کم ہوئے ہیں اور نہ ہی اشیا خوردونوش سستی بلکہ گراں فروش و ذخیرہ اندوز مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے من گھڑت ہیں جن میں رتی برابر بھی سچ نہیں ہے اگر ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہوتی تو قوم اس طرح دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان نہ ہوتی،مستقبل پاکستان چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی حقوق کا مقدمہ لڑ رہی ہے،ہماری یہ کوشش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عوام کا معیار زندگی بلند نہیں ہوجاتا۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض حکمرانوں کا شروع دن سے یہ المیہ رہا ہے کہ اپنی بھری ہوئی تجوریوں کومزید بھرنے کے لئے قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کے ساتھ من پسند افراد کو نوازاتے رہے آج بھی وہی سب کچھ دہرایا جارہا ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور عوامی مسائل میں کمی کے لئے ضروری ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے قوم کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
20-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You