خیبرپختون خواہ

پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔سہیل آفریدی

پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔سہیل آفریدی

بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہورہا۔وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ پولیس پر 9 مئی سےمتعلق پریشر ڈالا جارہا ہے مگر پولیس پر فخر ہےکہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آرہی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم نے کے پی پولیس کو ہرقسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہورہا۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے 22 سالوں سے قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں ، ہماری پولیس کی بے توقیری کی گئی، ہم جو کر رہے ہیں صدق دل سے کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھےاپنی پولیس پر فخر ہے، پولیس نے جو مانگا میں نےانکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اوراسپیشل برانچ ہماری کان آنکھ ہیں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔سہیل آفریدی نے بتایا کہ ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You