اہم خبریںجہلم

پولیس تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کے بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت شخص

حکومت پنجاب کے ویژن VIOLENCE AGAINST CHILDREN , NEVER AGAIN کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا دینہ شہر میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب،

جس پر پولیس تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کے بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت شخص فوری گرفتار کر لیا،

دینہ پولیس کو شہری نے اطلاع دی کہ اسکے بیٹے کو ورغلاء کر عمران ضیاء نامی شخص نے بد فعلی کا نشانہ بنایا ہے ،ملزم اس سے قبل بھی کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دینہ پولیس کا ایکشن ، مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا،

ملزم کی تفتیش کے لئے سینئر افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،

بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مقامی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ پراسیکیوشن کی باہمی مشاورت سے بہترین شواہد کی روشنی میں ملزم کو چالان عدالت کیا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You