
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پرعاشورہ کے مرکزی جلوسوں اور مجالس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات
سیکورٹی پلانز جاری
10محرم الحرام کو ضلع ہذا میں 51 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 30 جلوس نکالے جائیں گئے۔مجالس میں کیٹگری C کی 51 مجالس شامل ہیں۔ اسی طرح جلوسوں میں کیٹگری A کے 06، کیٹگری B کے 01اور کیٹگری Cکے 23 جلوس نکالے جائیں گئے۔
10محرم الحرام سٹی/سول لائن/صدر
1. سید نیاز علی شاہ اور سید محمد باقر علی ایڈووکیٹ کا ذوالجناح لائسنسی جلوس امام بارگاہ جعفریہ مشین محلہ نمبر 1 سے بوقت 11 بجیدن برآمد ہو گا
2. سید سردار علی کاظمی مرحوم کے مکان ریورروڈ جہلم سے 9بجیدن تعزیہ جلوس برآمد ہو گا
3. شبیر حسین جعفری سخی شاہ بھور سے 9 بجیدن تعزیہ کا لائسنسی جلوس برآمد ہو گا
4. شیخ اسرار ناظم علی باقر علی اور نوازش علی جعفری سکنہ بیٹھک شیخ مراد بخش سے مندرجہ بالا تینوں جلوس مل جانے کے بعد یہاں سے بڑا جلوس بعد دوپہر برآد ہوکر میدان کر بلانیعت العباس ڈہوک بابو اعظم 8بجیرات اختتام پذیر ہو گا
10 محرم الحرام پنڈدادنخان
1.سید واجد حسین شاہ کا ذوالجناح جلوس امام بارگاہ محلہ جعفریہ سے بوقت 8 بجیدن برآمد ہو کر 6 بجیشام محلہ جعفریہ میدان کربلا اختتام پذیر ہو گا
2.جلوس 12 بجیدن کوٹلہ شاہ کمیر سے زیر انتظام منیر حسین شاہ برآمد ہو گا اور جلوس نمبر 1 میں شامل ہوکر میدان کربلا اختتام پذہر ہو گا
10محرم الحرام منگلا کینٹ
جلوس مکان سید افتخار حسین سے 10 بجیدن برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ 4 بجیدن اختتام پذیر ہو گا
منعقدہ مجالس و جلوسوں پر سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع ہذا میں مجالس و جلوس ڈیوٹی پر 1500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گۓ ہیں اس کے علاوہ پاک آرمی اور رینجرز فورس کی 1/1 کمپنی بھی تعینات کی گئی ہے تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات کی جائے گی۔جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔تمام مجالس و جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے۔ جلوسوں اور مجالس پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹریفک ڈائیورشن کا الگ پلان جاری کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بھی کنٹرول کیا جا سکے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رہیں گے۔ محرم الحرام کے کیٹگری A کے جلوسوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ ہیں وائرلیس بیس سٹیشنز کے ذریعے تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جاۓ گا کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔ وال چاکنگ نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتعال انگیزی کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام منتظمین لائسنسداران اور ممبران امن کمیٹی کو ضابطہ اخلاق اور کووڈ 19کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جنکی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



