اہم خبریںجہلم

پولیس آفیسر جہلم کا 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس (جہلم سٹی) کا وزٹ جلوس

pشاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس (جہلم سٹی) کا وزٹ جلوس کے سیکورٹی انتظامات چیک کیے۔

آصف محمود CM ایڈوائزر، راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم، محمد ذوالفقار اے سی جہلم اور امن کمیٹی کے ممبران بھی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ہمراہ تھے۔جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع ہذا میں تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو بریف کر رہے ہیں اور ہائی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ضلع ہذا میں تمام جلوسوں اور مجالس ڈیوٹی پر 1500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گۓ۔*
*پاک آرمی اور رینجرز فورس کی 1/1کمپنی بھی تعینات کی گئی ہے۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات کی جا رہی ہے۔جلوس کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جارہا ہے۔

تمام مجالس و جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے گئے ہیں۔جلوسوں اور مجالس پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹریفک ڈائیورشن کا الگ پلان جاری کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔

جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو کیے گۓ ہیں۔ضلع ہذا میں 10 محرم الحرام کے کیٹگری A کے جلوسوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ ہیں۔وائرلیس بیس سٹیشنز کے ذریعے تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کو بھی یقیقنی بنایا جارہا ہے۔

ایلیٹ سیکشنز، محافظ سکواڈ اور Qrf کی ٹیمزکی پیٹرولنگ جاری ہیں۔جلوس کے راستوں میں آنے والی بلند عمارات پر سنائپر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
سپیشل پکٹنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جا رہی ہے۔
*کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور سنفر ڈاگ کی مدد سے تمام روٹ کی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی گئی ہے۔

ممبران امن کمیٹی، منتظمین، لائسنسداران اور علماء کرام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔پولیس افسران و جوانوں اور دیگر اضلاع سے آئی فورس کی ویلفئیر کا بھی بھر پور بندوبست کیا گیا۔جہلم پولیس ضلع ہذا میں منعقد ہونے والے تمام مجالس و جلوسوں پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You