پنڈدادنخان

پنڈ دادنخان دریالہ جالپ ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی مثالی، عید الاضحیٰ پر بہترین انتظامات

*پنڈ دادنخان دریالہ جالپ ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی مثالی، عید الاضحیٰ پر بہترین انتظامات پر خراجِ تحسین* (عمران حیدرببلی)

یونین کونسل دریالہ جالپ میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معروف سماجی و صحافتی شخصیت ملک اشفاق احمد نے تحصیل پنڈ دادن خان کی مینجمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک اشفاق احمد نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ستھرا پنجاب ٹیم نے قابلِ ستائش خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تعمیر ڈوئل کیرج وے روڈ کی وجہ سے نکاسیٔ آب کا نظام شدید متاثر ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محلہ زمیندارہ، نورپور، تیلیاں والی گلی اور مسجد عبدالعزیز والی گلی سمیت بعض علاقوں کے رہائشیوں نے نالیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ جب صفائی ورکرز ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں بعض اوقات نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیرِ تعمیر ڈوئل کیرج وے روڈ کے باعث سیوریج اور نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، جس سے دھریالہ جالپ جیسے اہم تجارتی مرکز میں آمدورفت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس مشکل صورتحال کے باوجود صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر انداز میں برقرار رکھنے پر ستھرا پنجاب پروگرام تحصیل پنڈ دادن خان کی مینجمنٹ اور عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

۔عمران حیدرببلی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You