پنڈدادن خان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنہ اڑہ بشارت میں وادی جھنگر میں نیشنل پارکس

پنڈدادن خان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنہ اڑہ بشارت میں وادی جھنگر میں نیشنل پارکس سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح متوقع

پنڈدادن خان قلعہ نندنہ کی تزین وآرائش سمیت وادی جھنگر میں 18 ہزار ایکڑ رقبہ پر نیشنل پارکس کی تعیمر پر کام جاری

پنڈدادن خان نیر اعوان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنہ انتظامات کو حمتی شکل دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سربراہان نے انتظامات کا جاہزہ لیا ڈی سی جہلم راو پرویز اختر ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڈ نے باغانوالہ کا دورہ کیا اسسنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعظم پاکستان عمران خان 28 فروری کو قلعہ نندنہ کا دورہ کریں گے جبکہ سالٹ رینج اڑہ بشارت ایریا میں وادی جھنگر کے مقام پر حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے تین نیشنل پارکس بنانے کا منصوبہ بنایا ھے اور ان منصوبوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ھے توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے دورے کے دوران ان منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے منصوبے کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ شہد کی پیداوار میں اضافے اور زیتون کی کاشت کو بہتر بنانا شامل ھے جبکہ قلعہ نندنہ میں سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر واکنگ ٹریک بنایا جا رھا ھے قلعہ نندنہ تاریخی اہمیت کا حامل مقام ھے جہاں پر معروف ریاضی دان ابو ریحان البیرونی نے دینا کانصف قطر ناپا تھا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے تحصیل پنڈدادن خان میں ترقیاتی منصوبوں کے متوقع اعلان کے پیش نظر امید کی جارہی ھے کہ وہ ان مقدمات پر مجوزہ منصوبوں کے علاوہ للہ خوشاب روڈ ٹیکسلا یونیورسٹی پنڈدادن خان کے سب کیمپس کی تعیمر کا اعلان بھی کریں گے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سمیت دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد کی امید متوقع ھے
نیر اعوان پنڈدادن خان



