پنڈدادن خان زیر تعیمر نہر میں 15 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

پنڈدادن خان زیر تعیمر نہر میں 15 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق
پنڈدادن خان بھیلوال کے قریب زیر تعیمر جلالپور کندوال نہر میں 15 سالہ افتخار نہاتے ھوے ڈوب گیا بچے کو موٹر سائیکل پر طبی امداد کیلئے موٹر سائیکل پر ہسپتال شفٹ کیا گیا
پنڈدادن خان : (عمران حیدرببلی) بھیلووال کے قریب زیر تعیمر جلالپور کندوال نہر میں 15 سالہ افتخار ولد مختار نہاتے ھوے ڈوب گیا جسکو اپنی مدد اپ کے تحت موٹر سائیکل پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پنڈدادن خان شفٹ کیا گیا جہاں پر ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹرز کی سر توڑ کوششوں کے باوجود بچہ جانبر نہ ھوسکا للہ جہلم روڈ زیر تعمیر ھونے کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر شکار ھونے کے باعث بچے کو موٹر سائیکل پر پنڈدادن خان سول ہسپتال منتقل کیا گیا سماجی حلقوں نے اعلی آحکام سے مطالبہ کرتے ھوے کہا للہ جہلم روڑ پر کام کرنے والی کمپنی کو متبادل راستہ بنانے کا پابندہ کیا جاے



