پنڈدادن خان : خبر شامل کرتے ہیں جلالپورشریف سے جہاں پرگورنمنٹ ہاہرسیکنڈری سکول

پنڈدادن خان : خبر شامل کرتے ہیں جلالپورشریف سے جہاں پرگورنمنٹ ہاہرسیکنڈری سکول جلالپورشریف تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 15آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں جبکہ ہاہرسیکنڈری سکول جلالپورشریف پرنسپل کی سیٹ سے بھی محروم ہے ایک اساتذہ جو عارضی پرنسپل کی سیٹ چلا رہے ہیں۔نہ کمپیوٹر لیپ کا کوئی ٹیچر موجود۔جوکہ مردانہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی بے حسی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے جلالپورشریف کے شہریوں اور طلبا کے والدین انتہائی ذہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہیں کہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول جلالپورشریف میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبا کو ۔پنڈدادن خان۔منڈی بہاوالدین یا جہلم جاکر تعلیم حاصل کرناپڑھتی ہیں جوکہ جلالپورشریف سے تقریباً 50کلومیٹر کی مسافت پرہے جواس مہنگائی کے دور میں خرچہ برداش کرنا ناممکن ہے تاحال اس وقت طلبا کے داخلہ ھورہے ہیں لیکن ہائر سکنڈری سکول جلالپورشریف میں سبجیکٹ سپیشلیٹ۔اساتذہ نہ ھونے کی وجہ سے طلبا دور دراز شہروں میں داخلہ لے رہیں۔طلبا کے والدین اور طلبا۔سیکڑری ایجوکیشن سے پزور اپیل کی ہے کہ تحصیل پنڈدادن خان کے قصبہ جلالپورشریف کے ہائر سیکنڈری سکول جلالپورشریف میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔تاکہ ہمیں دور دراز شہروں میں تعلیم حاصل کرنے نہ جانا پڑے۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان



