پنڈدادنخان

پنڈدادن خان۔عمران حیدرببلی سے/ سی سی ڈی ٹیم پنڈدادن خان کی شاندار کارکردگی — خطرناک جرائم

پنڈدادن خان۔عمران حیدرببلی سے/ سی سی ڈی ٹیم پنڈدادن خان کی شاندار کارکردگی — خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ

پنڈدادن خان سی سی ڈی ٹیم پنڈدادن خان نے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مثال قائم کر دی۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چھٹہ اور ریجنل انچارج سی سی ڈی راولپنڈی میڈم بینش فاطمہ ڈی او جہلم عامر شاہین گوندل نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
اس موقع پر سی سی ڈی ٹیم پنڈدادن خان کے سب انسپکٹر سید احسان شاہ، اے ایس آئی ملک فخر عباس کندوال، ملک خالد مجید اور کانسٹیبل واصف شریف۔ مختار احمد ۔اسد ۔سخاوت ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا گیا جن کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تحصیل پنڈدادن خان امن و امان کا گہوارہ بن گئی ہے۔
سماجی حلقوں نے بھی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You